خیبر : تاریخ میں پہلی بار وادی تیراہ میں نجی بینک نے اپنے سروسز کا آغاز کر دیا۔

تاریخ میں پہلی بار وادی تیراہ میدان میں نجی بینک نے اپنے سروسز کا آغاز کر دیا۔ کرنل طاہر نے فتہ کاٹ کر بینک برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایک سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کرنل طاہر، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی گل مین شاہ آفریدی، بینک الحبیب کے KP زونل انچارج، ایس ایچ او تھانہ تیراہ سید خان اور تحصیلدار تیراہ سید محمد سمیت مقامی عمائدین، مشران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تیراہ تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج وادی تیراہ میدان کی تاریخ میں یہاں کے رہائشیوں اور بلخصوص تاجروں کے لیے نہایت خوشی کا دن ہے کہ آج کے دن یہاں بینک الحبیب کے برانچ کا آغاز کر دیا گیا.

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف تاجروں بلکہ عام عوام کو بہت فائدہ ملے گا، تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی، عوام کو پیسے بھیجنے اور وصول کرنے میں آسانی ہوگی.

انہوں نے کہا کہ ہمارے بار بار مطالبے پر یہ سہولت ہمیں دے دی گئی جس پر ہم وادی تیراہ میدان کے عوام 27 بریگیڈ کے بریگیڈیئر ضرار 5 بلوچ کے کرنل حافظ اور ضلعی انتظامیہ سمیت بینک الحبیب کے انتظامیہ کے مشکور ہیں،

نجی بینک (بینک الحبیب) تیراہ لرباغ برانچ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کرنل طاہر، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی گل مین شاہ آفریدی اور بینک الحبیب کے KP زونل انچارج نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک ایک علاقے کی ترقی کے لیے نہایت اہم جز ہے.

انہوں نے کہا کہ اس سے وادی تیراہ میدان کے عوام محروم تھے، جبکہ آج وادی تیراہ میدان کے عوام کا یہ درینہ مطالبہ مستقل بنیادوں پر حل ہو گیا جس پر سب کو مبارکباد دیتے ہیں۔

تقریب کے موقع پر نجی بینک کے زونل انچارج نے کہا کہ اس برانچ کی کامیابی کا دارومدار مقامی لوگوں پر ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ برانچ کامیاب ہوا تو ہماری کوشش ہوگی کہ وادی تیراہ میدان دیگر بازاروں بر باغ، پیر میلہ اور درس جماعت بازار میں بھی اپنے برانچ کھولنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تقریب کے آخر میں تیراہ تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے آنے والے مہمانوں کرنل طاہر، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، بینک زونل انچارج اور حاجی گل مین شاہ آفریدی کو قلہ لنگی پہنائی جبکہ وادی تیراہ میدان کے تاجروں نے حاجی شیر محمد آفریدی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں قلہ لنگی پہنائی۔