دہشتگردی کے خدشات، پنجاب میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ، محکمہ داخلہ نے پورے پنجاب میں سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہو گی۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی ہے۔

صوبہ بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا ہے۔