خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹرز اور کمپنیوں کیلئے ’ای رجسٹریشن‘ کا اجراء

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت صوبے میں ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی ای۔رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

اس منصوبے سے صوبے کے تقریباً سات ہزار کنٹریکٹرز مستفید ہوں گے جس پر ہفتہ بھر چوبیس گھنٹے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت میسر ہو گی۔

وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو ای گورننس کی طرف پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد پیش رفت قرار دیتے ہوئے دیگر صوبائی محکموں خصوصاً پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن اور بلدیات کو بھی اس طریقے کو اپنانے کی ہدایت کی۔

انہو ں نے اگلے مرحلے میں ای ورک آرڈر کا اجراء بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کو ای گورننس کے سلسلے میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں کنٹریکٹرز اور کمپنیوں کی ای رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ای رجسٹریشن کے مذکورہ اقدام کو ای گورننس کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس عمل سے کنٹریکٹرز دفاتر کے چکر لگانے سے بچ جائیں گے۔