ضلع خیبر میں معذور افراد کیلٸے سپورٹس فیسٹول اختتام

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبرمیں محکمہ کھیل کی جانب سے معذور افراد کیلٸے سپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیٸے گٸے۔

اس موقع پر ایم این اے اقبال آفریدی مہمان خصوصی تھے۔ ایم این اےنے شرکاء سے بات کرتے ہوٸے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب اور بےبس لوگوں کوحقوق دینے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کو حقوق نہ دینے کی وجہ سے ہی دہشت گردی کو دوام ملا۔

اقبال آفریدی نے ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوٸے کہا کہ جمرود میں باڑہ ڈیم, باڑہ باٸی پاس روڈ اور بجلی کے نٸے 13 عدد فیڈرز پر کام جلد از جلد شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد باڑہ میں  سوٸی گیس بارے خوشخبری سناؤں گا۔

اس دوران جماعت نہم میں پڑھنے والے احمد ساجد نے ٹی این این کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ” میں بہت خوش ہوں کہ معذور افراد کے لیے بھی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا کیونکہ ان لوگوں نے ہمیشہ باقی لوگوں کے کھیل کو دیکھا ہے لیکن اب اس فیسٹول میں حصہ لینے سے انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم بھی اس معاشرے کا حصہ ہے اور ہمارا بھی حق ہے کہ ہم کھیلیں۔”

تقسیم انعامات میں ونر باڑہ کرکٹ ٹیم کے کپتان طارق آفریدی, رنر اپ اسد شنواری, لنڈیکوتل فٹبال ٹیم ونر کپتان عدنان, رنر اپ باڑہ ٹیم کے کپتان امتیاز, لڈو میں حکمت اور رسہ کشی میں کپتان ساجد احمد نے انعام حاصل کیا۔