باجوڑ میں صحت انصاف کارڈ کا دوبارہ آغاز

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع باجوڑ میں صحت انصاف کارڈ کے تقسیم کا دوبارہ آغاز کردیاگیاہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ڈسٹرکٹ سپروائزر اسماعیل خان نے بتایا کہ ضلع باجوڑ کے تمام لوگوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ صحت کارڈ کے تقسیم کا عمل دوبارہ شروع کیاگیاہے لہذا لوگ اپنے اپنے کارڈز متعلقہ سنٹرز سے وصول کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے تحصیل خار ، تحصیل اتمانخیل تحصیل ناوگئی اور چمرکنڈ کے لوگ اپنا صحت سنٹرنمبر ایک دوبئی ہسپتال خار سے وصول کریں۔ تحصیل لوئی ماموند اور تحصیل وڑ ماموند کے لوگ اپنا صحت کارڈ سنٹر نمبر 2 عنایت کلے سے وصول کریں۔

تحصیل سلارزئی اور ماندل کے لوگ اپنا صحت کارڈ سنٹر نمبر 3 سلارزئی سے حاصل کریں جبکہ تحصیل برنگ کے عوام اپنا صحت کارڈ سنٹر نمبر 4 برنگ میمولہ ہسپتال سے وصول کریں۔

ڈسٹرکٹ سپروائزر اسماعیل خان نے بتایا کہ ضلع باجوڑ کے مزید 24 ہزار نئے صحت کارڈز باجوڑ پہنچ گئے ہیں لہذا عوام الناس ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اپنے صحت کارڈ بروقت وصول کریں۔

خیال رہے کہ 4 فروری 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کیا تھا۔

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ایک خاندان ایک سال میں 7 لاکھ 20 ہزار تک روپے خرچ کرسکتا ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد ضلع خیبر، کرم، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ حکومت کے مطابق قبائلی اضلاع میں 11 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے اور صحت انصاف کارڈ کے حامل مریض ملک کے 110 ہسپتالوں سے علاج کرواسکتے ہیں۔