ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے لیب کی کیمسٹری اینالائزر اور ہیماٹالوجی مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں جس کے باعث غریب مریضوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مشینوں کی خرابی کے باعث مریض پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگے داموں شوگر، یورین، کولیسٹرول اور دیگر اہم ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
مریضوں نے مشینوں کی خرابی پر عوامی نمائندوں کے نمائشی دوروں اور پراسرار خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے جلد از جلد مشینیں ٹھیک کرنے کا مطالبہ اور بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دیدی۔
دوسری جانب لیبارٹری میں ذمہ دار محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ اس مشین کا بار بار مطالبہ کیا ہے لیکن تاحال شنوائی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں مشینوں کی قیمت تقریبا 8 لاکھ روپے ہے۔