دفتروں میں حاضری اور کام کا طریقہ کار ٹھیک نہیں

جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنرحمیداللہ خٹک نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہے کہ اپنی حاضری کو بروقت یقینی بنائیں اور لوگوں کےکام بروقت کریں۔

جمعہ کے روز ڈی سی ساؤتھ حمیداللہ خٹک نے کمپاؤنڈ (ٹانک) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور ضلع انتظامیہ کے سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے عملہے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفتروں کو حاضری بروقت یقینی بنائیں اور لوگوں کےکام بروقت کریں اور اگر کام میں دفتری رکاؤٹ ہوں تو اُس بندے سے فون نمبر لیا کریں تاکہ جب کام ہوں جائے تو اُس ادمی کو فون کرکے اپنے دفتر بلایا جائے تاکہ لوگوں کو روزانہ دفتروں کے چکر نہ کاٹنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی ایک دو چھاپے ڈالے مارے ہیں جسمیں انکو پتہ چلا کہ ملازمین کی دفتروں میں حاضری اور کام کا طریقہ کار ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا” دو دفعہ میں نے ان گراؤنڈ وزٹ کیا اور اب کھلی کچہری بھی اپ لوگوں کے ساتھ کی اسکے بعد کسی افیسر/افیشل کی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا اور ایکشن لوں گا۔”

انہوں نے کہا کہ اپنے دفتروں کے آس پاس کھڑی کباڑ گاڑیوں کو پالیسی کے مطابق ہٹایا جائیں تاکہ اپکے دفتری عمارات کی صفائی کا نظام ٹھیک ہو اور باہر سے آنے والے افراد کو دفتری ماحول نظر آجائے نہ کہ بگاڑ خانہ نظر آجائے.

ڈی سے نے یہ بھی کہا کہ 10 دن بعد دوبارہ تمام دفتروں کا وزٹ کریں گے اور جو ہدایات انہوں نے دی ہے اس کے مطابق واضح تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔