دہشتگردوں کیخلاف ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے دائر اختیار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی مںظوری کے بعد سی ٹی ڈی کو مذکورہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کرنے کا ٹاسک سونپا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہیں ہیں، جن کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔