ٹانک، تنخواہوں کی بندش کیخلاف میونسپل ملازمین کا احتجاج

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ٹانک میں تنخواہوں کی بندش کے خلاف ٹی ایم اے ملازمین نے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ماہ نومبر کی تنخواہ کی عدم ادائیگی پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سینکڑوں ملازمین نے بدھ کے روز جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملکر کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو فوری یقینی بنائے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی جگہ ان کے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔

دوسری جانب تحصیل میونسپل انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز ٹی ایم اے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے جبکہ ماہ نومبر کی تنخواہ صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیز میں تاخیر کے باعث تاحال ادا نہیں کی گئی۔