ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر امریکہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے، اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکہ بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے۔ رفح میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفح میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے، اسرائیل نے رفح پر گراؤنڈ آپریشن نہیں کیا۔