پاکستان مہمان نوازی شو، خیبرپختونخوا پویلین سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان مہمان نوازی شو 2019 میں خیبرپختونخوا پویلین سیاحوں اور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا.

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو میں دیگر صوبوں کی طرح ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے بھی صوبائی سیاحت و ثقافت کے فروغ اور رونمائی کیلئے پویلین سجایا ہے جس میں صوبائی سیاحت و ثقافت شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے.

شو کے دوسرے روز پاکستان سیاحتی سرمایہ کاری سمٹ کیلئے تھا جس میں ملک میں ٹورازم انڈسٹری، مذہبی سیاحت، ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاری، ملک میں ایکو ٹورازم، مقامی سیاحت، پائیدار سیاحت، سوشل میڈیا کے سیاحت پر اثرات، ٹیکنالوجی کے بہترین اور صحیح استعمال کے ساتھ ملک میں ایکوٹورازم کا فروغ، ذمہ دارسیاحت، ملک میں ایڈونچر ٹورازم، انٹرنیشنل سیاحت، ٹورازم انڈسٹری میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیکٹر میں تربیت یافتہ عملے کی خدمات اور ان کی مہمان نوازی سمیت تمام صوبوں میں سیاحت کی رونمائی اور مقامی سیاحت کا فروغ شامل تھا جس پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور دیگر اہم شخصیات نے بحث مباحثے اور تبصرے کئے۔