غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق 24 مارچ 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ چکی ہے، اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

12 مارچ سے 24 مارچ تک 7 ہزار 186 افغان باشندوں میں 2 ہزار 874 مرد، 1 ہزار 543 خواتین اور 2 ہزار 769 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کیلئے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔