پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کارنامہ، بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے زرعی تحقیق کے اداروں نے بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں منعقدہ زرعی نمائش میں زرعی شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیق اور فصلوں کی نئی اقسام کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ نمائش کے دوران غیر زہریلے ایگرو کیمیکلز اور کھادوں کے کم لاگت متبادل بھی پیش کیے گئے۔

نیو کلئیر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام کے سائنسدان ڈاکٹر نیاز کھوڑو نے زیادہ پیداوار اور بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی اقسام کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ  بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی گئی  ہے۔

زرعی سائنسدان ڈاکٹر نیوز کھوڑو نے بتایا کہ اس بیج سے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین پر گندم کی کاشت سے خود کفالت اور زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

زرعی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے تحقیقاتی مراکز نب جی، نیاب، این آئی اے ٹنڈوجام، اورنیفا پشاور کے ماہرین نے کپاس، گندم، چاول، چنے اور براسیکا کی 150 سے زائد جدید اور نئی اقسام متعارف کروائی ہیں۔