ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، آرمی چیف خصوصی شرکت کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیش کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی شرکت کریں گے۔

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورنگراں کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس آج (جمعرات) دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔