وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ہو گئی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی، کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی، زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کی 2020ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔ غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کر دیا۔ علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔