باجوڑ کی لیویز فورس کا پروموشن کی بحالی کا مطالبہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع باجوڑ کی لیویز فورس نے پروموشن کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

باجوڑ لیویز کمیٹی کا ایک اہم اجلاس باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں صوبیدار قابل شاہ، حوالدار مستقیم جان، حولدار عثمان، حوالدار اجمیر، حوالدار اامیر، حوالدار شیر عالم، سپاہی مجیب الرحمن اور سپاہی حبیب الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پروموشن کے مسئلے پر بات چیت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لیویز فورس کی گذشتہ دو سالوں سے رکی پروموشن کو بحال کیا جائے کیونکہ سینکڑوں اہلکار پروموشن نہ ملنے کی وجہ سے بے چینی کے شکار ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پروموشن کا عمل روک جانے کے باعث نہ تو ریٹائرمنٹ ہو رہی ہے اور نہ ہی پروموشن ہو رہی ہے،  سینکڑوں اہلکار، جن میں 25 صوبیداران، 40 نائب صوبیداران، 98 حولداران، 122 نائیک، 195 لاس نائیک، 1499 سپاہی اور 484 خاصہ داران سمیت کلریکل سٹاف بھی شامل ہیں، پروموشن کے منتظر ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پروموشن رک جانے کے باعث 245 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ لیویز فورس کی پروموشن کا عمل جلد از جلد بحال کی جائے کیونکہ اس وجہ سے لیویز اہلکاروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔