قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیک اپ کے ساتھ ساتھ مریضوں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقے تودہ چینہ کی بی ایچ یو میں سیکرٹری سیفران و ایم این اے اقبال آفریدی کی خصوصی ہدایت پر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں اعلی ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹر نے حصہ لیا، فری میڈیکل کیمپ میں 750 بچوں، 300 مردوں جبکہ 725 عورتوں کو مفت ادویات دی گئیں۔
اہل علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مقامی ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔