شمالی وزیرستان میں صحت انصاف کارڈ کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان میں صحت کارڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں اے ڈی سی منظور آفریدی نے صحت کارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے متعدد لوگوں میں صحت کارڈ تقسیم کئے۔

پروگرام میں اے سی میرانشاہ تیمور خان آفریدی، پی ٹی آئی کے صدر نیک محم،د ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ ڈاکٹر سلطان محمد کے علاوہ ڈاکٹرز اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

فوکل پرسن صحت کارڈ تجمل حسین خٹک نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے عوام تحصیل میرانشاہ تحصیل دوسلی تحصیل بویہ تحصیل میر علی تحصیل شیواہ میں موجود سنٹروں سے کارڈ وصول کریں۔

خیال رہے کہ 4 فروری 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کیا تھا۔

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ایک خاندان ایک سال میں 7 لاکھ 20 ہزار تک روپے خرچ کرسکتا ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد ضلع خیبر، کرم، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ حکومت کے مطابق قبائلی اضلاع میں 11 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے اور صحت انصاف کارڈ کے حامل مریض ملک کے 110 ہسپتالوں سے علاج کرواسکتے ہیں۔