ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیرصدارت اجلاس

محکمہ داخلہ و قبائلی آمور حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

ضلعی سربراہ خیبر پولیس سلیم عباس کلاچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حامد، نعمان علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی، احتشام جاوید،ضلعی سربراہان محکمہ بلدیات، نادرا، انڈسٹری،سول ڈیفنس اور دیگر آفسران نے شرکت کی.

اجلاس میں مدارس رجسٹریشن، بلاک شناختی کارڈز کلئیرنس، غیر قانونی پٹرول پمپس، اشیاء خوردنوش کے سرکاری نرخ، دستک آیپ کے زریعے آن لائن ڈومیسائل اور اسلحہ لائسنس کا حصول، اسلحہ ڈیلرز کی رجسٹریشن، رمضان المبارک کی آمد کیلئے اقدامات، اسمگلنگ کیلئے قائم چیک پوسٹ پر کارروائیاں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے انتظامی آفسران کو بلاک شناختی کارڈ کلیئرنس کے لئے کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کرنے، غیر قانونی پٹرول پمپس، اشیاء خوردونوش کے زائد نرخوں کیخلاف کارروائیاں کرنے اور دیگر کارروائیوں کے لئے ہدایات جاری کردی ہے۔