شمالی وزیرستان کے تحصیل بویہ کے علاقے چارخیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران 4 حملہ آورجاں بحق ہوگئے جبکہ 5 کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران حوالدار شیرزمان جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں لانس نائک عجب گل، سپاہی بلبل نادر اور حوالدار خالق امین شامل ہیں۔
جاں بحق سیکیورٹی اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو میرانشاہ ایف ٹی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی لاشیں اور زندہ گرفتار کئے گئے حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔