لنڈیکوتل میں گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر خادم حسین نے کہا کہ مذکورہ پروگرام وزیراعظم پاکستان عمران خان ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ضم علاقوں میں بھی عوام کو اس پروگرام کے تحت مرغیاں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل 1500 گھرانوں کے لئے فارم دیے جائیں گے، ایک خاندان کو 5مرغیاں اور ایک مرغ دیا جائے گا، وفاقی حکومت نے 1050 روپے داخلہ رقم جمع کرنے کا حکم دیا ہے لیکن قبائلی اضلاع کے عوام سے فی الحال مذکورہ رقم کی وصولی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر خادم حسین کے مطابق پروگرام کے فارم مکمل کرنے کے بعد متعلقہ گھرانے والے افراد کو مرغیاں دی جائیں گی۔