8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ میں آٹھ فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے مقررکردی گئی۔

فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہوں گی۔

سپریم کورٹ میں درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے ،دھاندلی ،الیکشن فراڈکی تحقیقات ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے احکامات دئیےجائیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔