بدامنی کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایہ بم دھماکے و دیگر بم دھماکوں و ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء میں 3 کروڑ 32 لاکھ 50ہ زار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کردیے گئے۔

صوبائی حکومت اور پاک آرمی کی جانب سے تقسیم اس حوالے سے ایک تقریب اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں کمشنر کوہاٹ ڈویثرن سید عبدالجبار شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر خان ڈی سی اورکزئی واصل خان ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ، شہداء کے ورثاء اور شہداء کی بیواؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے کلایہ بم دھماکے کے 29 شہداء میں تین تین لاکھ روپے ،36 زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے، دیگر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے شہداء میں تین تین لاکھ روپے کے ٹوٹل 2 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے جبکہ کور کمانڈر الیون کور کی جانب سے کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل ذاکر خان نے کلایہ بم دھماکے کے 29 شہدا میں ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ٹوٹل 47لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

اس سے پہلے بھی آئی جی ایف سی نارتھ کی جانب سے کلایہ بم دھماکے کے شہداء میں معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے اور شہداء کے رشتے داروں کو نوکریاں بھی دی گئی ہیں۔

تقریب کے دوران دھماکے میں شہید ایک خاصہ دار فورس کے اہلکار حسین علی کے ورثا کو 13 لاکھ پچاس ہزار روپے اور سرکاری ملازم زکواة علی کے ورثا کو 27 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا۔