ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ملزمان فرار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشتگردوں نے حملہ آور ہونےکی کوشش کی، جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی نشاندہی کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگردوں کو پسپائی ہوئی اور وہ بھاگنے پر مجبور کر ہو گئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہے، ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔