خیبر میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی، مقامی افراد نے تیندوے کو ہلاک کردیا

خیبر میں تیندوے کے حملے میں مقامی بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے شلوبر میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی ہوا جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے زخمی ہونے کے بعد مقامی افراد نے فائرنگ کر کے تیندوے کو ہلاک کردیا ۔