قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کیلئے حتمی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا امیدوار شامل نہیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مختص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے 10، پیپلز پارٹی کے 7، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور جماعت اسلامی کے4 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے 3  اور تحریک لبیک پاکستان کے  2 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار شامل نہیں۔