انسداد آئس مہم کے حوالے سے وومن یونیورسٹی مردان میں آگاہی سمینار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

مردان پولیس کی جانب سے انسداد آئس مہم کے حوالے سے وومن یونیورسٹی مردان میں آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان و دیگر پولیس افسران سمیت وائس چانسلر یونیورسٹی، فیکلٹی ممبرز، اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سمینار میں طلباء کو آئس کے نقصانات کے بارے میں ملٹی میڈیا پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے ڈی پی او سجاد خان نے کہا کہ آئس جیسے مہلک نشے کی انسداد کے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے، خصوصاً طلباء و طالبات کو منشیات بالخصوص آئس کی وباء سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئس کے سوداگروں کا قلع قمع کرنے کیلئے سرگرم عمل اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر سوال و جواب کے دوران یونیورسٹی کی طالبات اور فیکلٹی ممبرنے ڈی پی او سجاد خان کی جانب سے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس مہم کو طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم کے تعاون کا عزم کیا۔