کوئٹہ، بارڈر ایریا اور صوبے میں امن و امان اور انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف انتخابات کے لئے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بارڈر ایریا سمیت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کے لئے اقدامات پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ صوبے میں پرامن، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ بحالی امن کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

پولیس اور لیویز کی معاونت کے لئے کوئک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر انتظامی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ بلوچستان میں عوام کے جانی و مالی تحفظ کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔