پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا خط میں 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اسٹیٹ بنک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔

یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے تاہم وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔