پاکستان کابل میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل کے علاقے دشت باربی میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کابل میں حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ پاکستان دشت باربی میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہیں۔

دفترخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔