ضلع کرم میں آج دوسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم کے علاقے بغکی میں کلاس فور ملازم کی جانب سے اساتذہ پرتشدد کے خلاف آج دوسرے روز بھی سرکاری تعلیمی ادارے بند ہے۔

ضلع کرم کے علاقے بغکی ہائی سکول میں کلاس فور ملازم کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اساتذہ پر تشدد اور زد و کوب کے خلاف آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کرم کے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے اور ضلع بھر کے تمام سرکاری سکول بند ہے۔

اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کلاس فور ملازمین کی جانب سے اساتذہ پر حملہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل فراموش اقدام ہے انہوں سے حکومت اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف موثر کاروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم کے علاقہ بغکی میں کلاس فور ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ سکول اساتذہ پر حملہ کرکے تین اساتذہ کو شدید زخمی کردیا تھا جنہیں ہسپتال داخل کردیا گیا ہے جن میں اسحاق حسین نامی ٹیچر کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پشاور منتقل کیا گیا ہے۔