جنوبی وزیرستان :  شہداء وزیرستان ویلفیرز ایسوسی ایشن کے ٹیم نے فیوچر چلڈرن اکیڈمی کا دورہ

شہداء وزیرستان ویلفیرز ایسوسی ایشن کے ٹیم نے فیوچر چلڈرن اکیڈمی کا دورہ کیا اور طالبات کے ساتھ کھیل کے سرگرمیوں میں حصہ لیا.

انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور اُن کو یہ یقین دلایا کہ ہماری تنظیم ہمیشہ عورت کی تعلیم پر زور دے گی، اور اُن کے تعلیمی حقوق کے لیے ہماری تنظیم ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی۔

اس موقع پر شہداء وزیرستان ویلفیرز ایسوسی ایشن سے گل النساء وزیر نے کہا کہ عورت کی تعلیم آج کل بہت ضروری ہے میں اپنے گاؤں کے لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنی ذاتی مفادات کو سائیڈ پر رکھ کر اور ایک ساتھ ملکر ان کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔ کیونکہ یہ ہماری گاؤں کی بنیادی اور اجتماعی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بچیوں کو تعلیم نظام سے دور رکھنا چاہتے ہیں اس سے ہماری غیرت ختم نہیں ہو جاتی البتہ معاشرے میں مزید امن اور جاہلیت ختم ہو سکتا ہے لیکن ہم نے وہی پرانے انداز کو سختی پکڑا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ عورت ہماری غیرت ہے اگر ہماری بچی سکول جائیگی تو اسے معاشرے میں ہماری بے عزتی ہو سکتی ہے غیرت ہماری وہاں ختم ہو جاتی ہے جب ہم لوگ اپنی بیٹیوں کو علم سے دور رکھتے ہیں ان کی تمام نیک خواہشات کو پاؤں تلے دبا دیتے ہیں، خدا رہا اپنی بیٹیوں کو تعلیم نظام سے وابستہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا بیٹیوں کو اپنا مستقبل بنانے کا کوئی حق نہیں ؟ کیا مرد زدہ معاشرے میں عورت کو اپنی رائے پیش کرنے کا حق حاصل نہیں ؟