نوشہرہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

نوشہرہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے اشتراک سے ” نوشہرہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول” مالی بابا سٹیڈئیم نوشہرہ میں منعقد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی, ایم پی ائے میاں جمشید کا کا خیل, ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک, ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار, اسسٹنٹ کمشنرز نوشہرہ, ہیڈ آف لائن ڈپارٹمنٹس, میڈیا ممبران, عوام الناس اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیسٹول کی رنگارنگ تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد سکول کے بچوں نے سٹیج پر ویلکم پر فارمنس پیش کی۔

فیسٹول میں رسہ کشی, لنگڑی پھاڑا (چیندرو), میگاٹھی, نشانہ بازی اور دیگر علاقائی میوزک, دستکاری, لوکل فوڈ سٹالز, پینٹنگ اور دیگر مقابلے منعقد کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

فیسٹیول کے انعقاد پر سکول کے بچوں, نوجوانوں, کھلاڑیوں اور عمائدین نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں اسی قسم کی ایونٹس کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔