درہ آدم خیل لائبریری میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین (درہ آدم خیل) نے ڈاکٹر راج محمد ،ڈاکٹر اشفاق آفریدی اور عبید الرحمان (گولڈ میڈل) کے اعزاز میں درہ آدم خیل لائبریری میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر راج محمد ، اشفاق آفریدی اور عبید الرحمن نے چند روز قبل پی ایچ ڈی کی اسناد اور موخر الذکر نے قانون کی ڈگری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔

تقریب میں درہ آدم خیل کی نامور شخصیات اور آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین کے سنٹرل کابینہ کے ارکان نے شرکت کی .

پروگرام کے آغاز میں آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ یونین کے سینیر ممبر عبیداللہ آفریدی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں تعلیم کے فروغ پر تفصیلی بات کی۔

انہوں نے ڈاکٹر راج محمد کو اردو میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر داد دی۔ درہ آدم خیل لائیبریری کے منتظم شفیع اللہ نے درہ آدم خیل لائیبریری کے لیے ڈاکٹر راج محمد کی خدمات کو سراہا اور ڈاکٹر اشفاق اور عبید الرحمان کو لائبریری کی جناب سے شیلڈز پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔

اس کے ساتھ انہوں نے پانچوں اقوام کی جانب سے عبدالحفیظ کا شکریہ بھی ادا کیا جو رضاکارانہ طور پر انگلش لینگویج کے سلسلے میں علاقے کے بچوں کی خدمت کر رہے ہیں.

ڈاکٹر راج محمد، ڈاکٹر اشفاق اور عبید الرحمان نے مہمان خصوصی سے اعزازی شیلڈز وصول کیے ۔

مہمان خصوصی شاہد بلال آفریدی نے درہ آدم خیل لائبریری کے مستقل ارکان اور قوم طور چھپر ، قوم بوستی خیل ، قوم شیراکی سے تعلق رکھنے والے بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے۔ آخر میں آخوروال یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ