درابن کے علاقے میں شہید ہونے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ادا

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کرنے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔