لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 فنانسرز سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں دہشتگردی کے مکمل  خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کو مالی مدد فراہم کرنیوالے دو افراد بھی شامل ہیں، جنہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دیگر سات دہشت گرد مختلف شہروں سے گرفتار ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گرد مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔