معذوروں کا عالمی دن، تیمرگرہ میں سپیشل بچوں کے کھیل اور خاکے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

تیمرگرہ میں سپیشل افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بہرے گونگے اور معذور طالب علموں نے مختلف کھیل اور خاکے پیش کرکے اپنے صلاحتیوں کا بھر پور اظہار کیا۔

مقامی لوگ اور طلباء سپیشل افراد کے کھیلوں سے محظوظ ہو ئے اور گونگے و بہرے طالب علموں کو اچھی کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

مہمان خصوصی ایڈینشل اے سی عدنان خان نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سپیشل افراد کو کھیل کود کے مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ ان میں احساس کمتری کا خاتمہ ہو۔

انھوں نے اچھے کھیل اور خاکے پیش کرنے پر معذور طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور اس موقع پر طلباء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اے سی عدنان خان نے کہا کہ سپیشل افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں تاکہ ان کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ سپیشل افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہوگا، کھیل کود جیسی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل معذوروں کا عالمی دن منایا جائے گا۔