وادی تیراہ میں امن لشکر کا کمانڈر بھتیجے سمیت قتل

 وادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن لشکر کے کمانڈر اور بھتیجے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر میں واقع وادی تیراہ کے علاقے شین کمر میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں امن لشکر کے کمانڈر میرزا حان اور عبدالمالک خان کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاچا اور بھتیجے ہیں، ہولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل گیا بعد ازاں واقعے کی تفتیش شروع کردی۔