سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی پنجاب میں مختلف کارروائیوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔

دہشتگردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 248 آپریشن  کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن اور ساہیوال میں کی گئی۔

بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔