شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرفائرنگ، لانس نائیک جاں بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان میں فرنٹیر کورپس (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ان حملوں میں سے کئی سرحد پار سے کیے جاتے ہیں۔

29 اکتوبر کو افغانستان سے سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 20 ستمبر کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں پاک – افغان سرحد پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی جاں بحق ہوگئے تھے۔