فورسز کا باڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک دہشتگرد مارا گیا

سیکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، جس کی شناخت قدرت شاہ ابوبکر کے نام سے ہوئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردوں کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا.

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایک اور واقعے میں دہشتگردوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے کمپنی کے دو معصوم سویلین ملازمین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پراجیکٹ کی حفاظت پر مامور 33 سالہ سپاہی سید محمد شاہین شاہ (ہنگو) نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا.

علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے کی معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھیں گی۔