لنڈیکوتل کی ڈسپنسری میں نیبولائزر مشین خراب، مریضں پریشان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ کم شلمان میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی درجنوں بچے نمونیا مرض میں مبتلا ہوگئے جبکہ دوسری جانب علاقے کی واحد سول ڈسپنسری میں نیبو لائزر مشین بھی خراب پڑی ہے جس کے باعث علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کم شلمان میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹ میں بھی سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث صاحب حیثیت افراد اپنے بچوں کو لنڈی کوتل اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کررہے ہیں جبکہ غریب لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال پر محکمہ صحت حکام اور دیگر متعلقہ حکام کو بار بار شکایات کئے گئے لیکن ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جوکہ افسوس کا مقام ہے۔