کوئٹہ، افغان تارکین وطن کی انخلاء کیلئے ٹیمیں تشکیل، گھر گھر سروے کا پلان

صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں أفغان مہاجرین کے انخلا کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر کو 12 زون میں تقسیم کرکے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو دکانوں اور گھروں کا سروے کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی دکانوں کی فزیکل تصدیق کی جائے گی۔ ان میں نادرا، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایف بی آر، لینڈ آفس کے ممبران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو ہر دکان میں جاکر دکان مالک اور ملازمین کا شناختی کارڈ چیک کریں گی۔

اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکوں میں بھی چیکنگ کریں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں گھر گھر سروے شروع کیا جائے گا۔ جس بھی مالک مکان نے غیر ملکی کو کرایہ پر گھر یا دکان دی ہوگی، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ سے مختلف روٹس پر چلنے والی کوچز، ٹو ڈی، ٹرینیں، بسیں غرض کوئی بھی ٹرانسپورٹ ہوگی انکی مختلف مقامات پر چیکنگ کی جائے گی۔ اس ضمن میں بھرپو ر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔