قبائلی اضلاع : محکمہ صحت کی جانب سے آیوڈین ڈے منایا گیا

قبائلی اضلاع سمیت پورے خیبر پختونخوا میں آیوڈین کی اہمیت بارے محکمہ صحت کی جانب سے آیوڈین ڈے منایا گیا جس میں آگاہی سیشن سمیت واک کا بھی اہتمام کیا گیا.

اس موقع پر ڈاکٹرز اور ماہرین نے آیو ڈین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کی کمی کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کیا.

محکمہ صحت کے ڈاکٹر وقار اور مس افشاں نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ آیوڈین کی کمی سے نہ صرف ماووں کا حمل ضائع ہوتا ہے بلکہ بچے بھی گونگے اور بہرے ہو جاتے ہیں ،

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ تمام لوگ اور خصوصی طور خواتین ہمیشہ آیوڈین ملا نمک استعمال کرے جس سے آیوڈین کی کمی پوری کی جا سکتی ہے اور وہ اور ان کے بچے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ،

آگاہی پروگرام میں کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ہارون سمیت ، ای پی آئی پروگرام کے ڈاکٹر عارف ،نیوٹریشن مینجر افشا فواد اور فوکل پرسن فاروق سمیت اے ڈی سی فوزیہ نے بھی شرکت کی ،

خیال رہے کہ پاکستان میں ایک تہائی سے زیادہ لوگ آیوڈین کی کمی کا شکار ہے جس میں اپر پنجاب ، خیبر پختونخوا کے دیہاتی اضلاع اور کاغان و ناران سمیت دیگر شمالی علاقہ جات شامل ہیں