ضلع خیبر کے دور آفتادہ وادی تیراہ میں محکمہ زراعت نے مقامی دو قبیلوں کے 150 زمینداروں میں سبزیوں کے تخم اور زرعی سامان تقسیم کیا۔
مقامی تحصیلدار حاجی داؤد آفریدی کے مطابق وادی تیراہ کے زنجیر کلی شلوبر اور ملک دین خیل کے علاقائی زمینداروں میں ایف اے او کے تعاون سے محکمہ زراعت ضلع خیبر نے 150 زمینداروں میں موسم سرما کی سبزیوں کے تخموں کے علاوہ سپرے مشین اور دستانے وغیرہ تقسیم کئے۔
زرعی پیکجز کی تقسیم کے موقع پر ایف اے او اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کے افسران بھی موجود تھے۔ مقامی زمینداروں نے تیراہ انتظامیہ اور محکمہ زراعت ضلع خیبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غریب زمینداروں کو موسمی فصلوں کے تخموں کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر زرعی قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔