اورکزئی میں پاک فوج کے تعمیر کردہ ریزوٹ کا افتتاح

ضلع اورکزئی کے علاقے کلایہ میں پاک فوج کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے اورکزئی ریزوٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے اورکزئی ریزورٹ کا افتتاح کیا۔ ضلع اورکزئی کا علاقہ کلایہ کوہاٹ سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر جنت نظیر علاقہ ہے۔

ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے لیے کلایہ میں خیبر پختونخوا کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

ضلع اورکزئی میں 14 اگست 2023 کو پیرا گلائیڈنگ کلب کا آغاز کیا گیا تھا جہاں پیراگلائیڈرز کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات مقامی عوام کے لیے روزگار اور زرمبادلہ کے نئے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

علاقے کے لوگوں نے عوامی فلاح کے لیے اٹھائے ئے اقدامات پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔