پشاور ہائیکورٹ نے افغان باشندوں کی جانب سے کاروبارکرنے کے حوالے سے دائر رٹ پر حکومت کو قواعد و ضوابط بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔
عدالت کے مختصرفیصلے میں لکھاگیاہے کہ مجازاتھارٹی کے احکامات کے بغیرکوئی بھی افغان مہاجر ملک میں کاروبار نہیں کرسکتا، افغان مہاجرین ایسے کام نہ کریں کہ جس سے پاکستانی شہریوں کی زندگی متاثرہوتی ہو تمام حکومتی اداروں کو اس بابت قوانین اور نظام وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رٹ معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ ملک میں افغانیوں کے کاروبار اورنقل وحرکت پرپابندی عائد کی جائے۔