سپریم کورٹ میں آئندہ 3 روز کریمنل اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی، کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح، سپریم کورٹ میں آئندہ 3 روز کریمنل اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں 20 تا 22 ستمبر تک کی کاز لسٹ جاری کردی گئی، سپریم کورٹ میں آئندہ 3 روز کیلئے 5 بینچ کے سامنے 225 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے گئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 80 مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 40 مقدمات سنے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ میں 40 مقدمات سماعت کیلئے مقرر، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بھی 40 مقدمات سنے گا۔