خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

خیبرپختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا، ایس ایس پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ سونیا شمروز خان ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے۔