بلوچستان، کسٹمز کی کارروائیاں، آٹھ کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

محکمہ کسٹمز کی جانب سے بلوچستان میں چینی، پیٹرول، ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ تین مختلف کارروائیوں میں 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی، ذخیرہ کردہ چینی اور پیٹرول برآمد کرلیا گیا ہے۔

پہلی کارروائی درخشاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل نے مشترکہ طور پر کی۔ جس کے دوران بھوسا منڈی میں قائم گودام سے 2350 پارسلز چینی برآمد کی گئی۔

دوسری کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس پر کی گئی۔ جس میں لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے آئل ٹینکر سے 28000 لیٹر غیر ملکی پٹرول ڈیئزل برآمد کیا۔

جبکہ نوکنڈی کے مقام پر تفتان رائفل اور سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب چھاپہ کے دوران 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کیا۔

کسٹمز کے ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں بھی مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔